نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ARTICLE لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خاموشی ۔۔۔طاقت کی علامت

 ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جو خاموش رہا وہ نجات پاگیا. یونانی فلسفی افلاطون نے 2 ہزار سال سے زیادہ عرصہ پہلے کہا تھا کہ احمق کچھ کہنے کے لئے بولتے ہیں جب کہ دانا تب بولتے ہیں جب ان کے پاس کہنے کو کچھ ہو. کیا آپ نے کبھی سوچا کہ عام طور پر خاموش رہنے والے لوگ دنیا میں اس قدر کیوں کامیاب ہیں؟ ماہرین کا ایک نظریہ جو انسانوں کو شخصی بنیادوں پر 2 اقسام میں تقسیم کرتا ہے کہ جس کی بنیاد پر وہ کامیابی کے لئے درکار توانائی حاصل کرتے ہیں۔ ایک قسم کے انسان وہ کہ جنہیں عام طور پر باہر رہنے اور اور دوست احباب اور سبھی جاننے والوں میں گھرا رہنے رابطے میں رہنے اور گفتگو اور مسلسل بحث مباحثہ کی عادت سے توانائی ملتی ہے انہیں' ایکسٹروورٹ 'کہا جاتا ہے جبکہ جنہیں عام طور پر خاموش رہنا اور اپنا زیادہ تر وقت خود اپنے ساتھ گذارنا توانائی بخشتا ہو ایسے لوگ 'انٹروورٹ 'کہلاتے  ہیں۔ اب سوال ذہن میں آتا ہے کہ یہاں ایکسٹرورٹ ' یا ' انٹروورٹ ' ہونا کیوں کر کسی کو کامیابی کے ساتھ جوڑتا ہے؟ ایکسٹراورٹ  لوگ  اکثر بطور ماہر فرد خاص طور پر ان فیلڈز سے وابستہ ہوتے ہیں جہاں زیادہ بولنے اور نیٹ ورک

صنفِ نازک کا استحصال۔

            تحریر :  جمیل شبیر      2010 جنسی ہراسانی کے خلاف ہماری پارلیمنٹ نے قانون منظور کیا تھا۔ اس قانون کے تحت لازم کیا گیا تھا کہ اس کی دفعات ہر اُس کام کی جگہوں پر آویزاں کی جائیں جہاں خواتین کام کرتی ہیں، اور اس کے علاوہ جہاں جہاں یہ دفعات آویزاں کی جائیں وہاں وہاں تین افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں ایک خاتون کا ہونا لازمی ہے۔ اور اگر کوئی شکایت آئے تو دس دن کے اندر اندر اس کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔ اور یہ قانون تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور کام کی جگہوں پر لاگو ہوگا۔         آج اس قانون کو منظور ہوئے دس برس ہونے کو آئے ہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ آج بھی کام کی جگہوں پر خواتین اور بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتاہے۔ پچھلے چند دنوں میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں خواتین کو ہراساں کیا گیا ہے۔ پشاور یونیورسٹی کی طالبات کی طرف سے احتجاج کیا گیا جس میں پشاور یونیورسٹی کے تمام طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ طالبات کی طرف سے یہ شکایت تھی کہ اگر انہیں اپنی تعلیم کے بارے میں کوئی کام پڑتا ہے یعنی اپنے مقالات (تھیسس) کے6 سلسلے میں یا امتحانی پرچوں کے بارے میں تو

آغاز۔۔۔۔کامیابی کا پہلا زینہ

Let's Start you will be perfect.           جب ہمارے پاس خواب ہوں تو ہی ان کی تعبیر پانے کا جنون ہوتا ہے اور جب جذبہ ہو تو ہم اسے کمال کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ اکثر  جب ہمارے پاس کوئی بڑا مقصد ہو تو ہم اسے کسی دھماکے سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ہم راتوں رات آسمان پر چمکتا ستارہ بننا چاہتے ہیں۔ ہم جتنی جلدی ممکن ہو بہترین کے حصول کے خواہاں ہیں لیکن معاملات میں وقت لگتا ہے اور وقت کے ساتھ ہی معاملات بہتر ہوتے جاتے ہیں۔ کامیابی کا دروازہ کھولنے کی اصل کلید یہ ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سفر شروع کردیا جاۓ۔ عام طور پر ہوتا ہے یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک آئیڈیا ہے ، جو ہمارے خیال میں ہماری یا کسی کی زندگی کو فوری طور پر تبدیل کرسکتا ہے۔ لیکن ہم اس پر اس وقت تک کام شروع نہیں کرتے جب تک کہ (ہمارے خیال میں) حالات "سازگار" نہ ہوں۔ ہم بہتر وقت اور زیادہ وسائل کا انتظار کرتے ہیں۔ اور ایک دن کوئی اور اس خیال پر ایک پروڈکٹ تیار کرکے مارکیٹ میں لانچ کر دیتا ہے اور ہم افسوس  کرتے رہ جاتے ہیں۔ آپ میں سے اکثر  نے یہ بیان سنا ہوگا، "اوہ ، میرے ذہن میں بھی یہ آئیڈیا تھا لیکن میں شروع نہیں کر سکا۔&quo

کامیابی کی پہیلی

Easy way To Success زمانہ طالب علمی میں کھبی اساتذہ تو کبھی ہم جماعت اکثر دلچسپ سوالات  اور پہیلیاں پوچھا کرتے تھے جن سے زندگی بھر کے لیے عقل و دانش سے بھرپور سبق ملتے تھے. اسکول کے زمانے میں اسی طرح کا ایک سوال ایک استاد نے ہم سے کیا تھا جب انہوں نے چاک سے بلیک بورڈ پر ایک لیکر کھینچی (تب وائٹ بورڈ اور مارکر کا رواج نہ تھا) اور پھر پوری کلاس کو چیلینج کیا کہ کون اس لکیر کو چھوئے یا مٹائے بغیر چھوٹا کر کے دکھا سکتا ہے؟ لکیر کو آگے یا پیچھے سے مٹائے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ تھا مگر ٹیچر کی طرف سے تو اسے چھونے کی بھی اجازت نہ تھی.ہم سب شش و پنج میں پڑے ایک دوسرے کی شکلیں دیکھتے  رہے مگر کسی کے پاس اس معمہ کی سلجھن نہ تھی لہزہ تھوڑی دیر بعد ہی ہار مان گئے. تب ہمارے لائق استاد نے بلیک بورڈ پر اپنی کھینچی ہوئی لکیر سے ذرا نیچے ایک دوسری لکیر کھینچی جو پہلی لکیر سے کافی زیادہ لمبی تھی اور پھر پوری کلاس کو دیکھتے ہوئے  سوالیہ انداز میں جواب دیا "اب ہوگئ پہلی لکیر چھوٹی؟" تمام طالب علموں نے حیرت سے مسکراتے ہوئے اثبات میں سر ہلایا. اس سوال اور اس کے جواب میں ہم سب کی زندگیوں کو بدل دینے

بحث و تکرار _____ آپ کی اصل ہار

 مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالم گیر کے حوالے سے ایک بڑا مشہور واقعہ ہم میں سے اکثریت کے مطالعہ سے گذرا ہوگا کہ ایک بار وہ کلام الہی کی کتابت میں مشغول تھا کہ پاس موجود ایک مہمان نے اس کی لکھی ایک آیت غلط قرار دے کر اسے دوبارہ درست لکھنے کے لیے کہا. شہنشاہ اورنگ زیب عالم گیر نے اول اول اپنی لکھی آیت کو درست قرار دیا جس پر مہمان نے بضد ہو کر اس آیت قرآنی پر اپنے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ ٹھیک طرح سے لکھنے کا مشورہ دوہرایا.  اس بار اورنگ زیب نے وہ آیت مٹا کر مہمان کی تجویز کے مطابق دوبارہ تحریر کردی جس پر مہمان کے چہرے پر طمانیت کے آثار نمایاں ہوگئے اور اس کا رویہ شہنشاہ کی جانب خوش گوار ہوگیا. کچھ دیر بعد جب وہ مہمان رخصت ہوا تو اورنگ زیب نے اس کے مشورے کے مطابق لکھی آیت کو مٹا کر دوبارہ اسی طرح تحریر کردی جس طرح اس نے پہلے تحریر کی تھی. مصاحبین نے حیران ہو کر دریافت کیا جہاں پناہ آپ نے تو اس شخص کے کہے کو درست تسلیم کر کے آیت تبدیل کی تھی تو اب آپ نے دوبارہ اس طرح کیوں تحریر کی جسے آپ غلط مان چکے تھے. شہنشاہ اورنگ زیب نے مسکرا کر جواب دیا کہ میں جانتا تھا کہ درست آیت وہی ہے جس ط

دل جیتنے والے افراد

IMPRESSIVE AND HEART WINNING PERSONALITY.                   ہر روز کی طرح اس روز بھی مختلف عدالتوں میں پیش ہونے کے بعد میں ایک دیوانی مقدمہ میں مدعی مقدمہ کی جانب سے پیشی کے لئے ایک سول کورٹ میں حاضر ہوا.محترم حج صاحب بیشتر مقدمات نمٹا کر کمرہ عدالت سے اپنے چیمبر میں تشریف لے جا چکے تھے. تاہم درجنوں مقدمات کی فائلوں میں گھرا بے چارہ پیشکار اپنے سامنے موجود کاز لسٹ یعنی فہرست مقدمات اور فائلوں میں گم تھا. صبح سے سائلین, وکلاء اور حج صاحبان کے درمیان فائلوں کے انبار سے طلب کیے جانے پر مطلوبہ فائل تلاش کرکے محترم جج صاحب کو پیش کرتے , اس پر ملنے والی ہدایات کو لکھتے , وکلاء اور سائلین کے تند و تلخ سوالات کے کبھی ان کے حسب منشاء تو کبھی خلاف منشاء جوابات دیتے اور ان سےدرخواست اور عرضیاں وصول کرتے کرتے وہ تھکا ہوا اور مضمحل نظر آرہا تھا. میں اسے گذشتہ کئی سالوں سے یہی کام کرتے دیکھ رہا تھا جو اب یقینی طور پر اس کے لئے پرلطف نہیں رہا تھا. اسے دیکھ کر یکلخت میرے دل میں خواہش بیدار ہوئی کہ کیوں نہ اس سے کوئی ایسی بات کی جائے جو نہ صرف اس کے مزاج کے لئے سکون آور ٹانک ثابت ہو بلکہ اس کو مجھے پسن

کامیاب ازدواجی زندگی کا سو سال پرانا امریکی گر/How to Win Her Heart

سو سال ہونے کو ہیں جب ڈورتھی ڈکس نامی ایک  امریکی  خاتون نے اپنے مقالہ میں مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا "جب تک آپ کو خوشنودی حاصل کرنے کا ڈھنگ نہیں آتا شادی مت کیجئے۔ شادی سے پہلے عورت کی تعریف تو ایک عام رجحان ہے لیکن شادی کے بعد اس کی تعریف نہ صرف ایک ضرورت بلکہ ذاتی تحفظ بھی ہے۔ شادی میں سادگی اور صاف دلی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ یہ تو سیاسی اکھاڑہ ہے. اگر آپ ہر روز عید اور ہر رات شب برات منانے چاہتے ہیں تو بیوی کے سلیقہ اور گھر بار سنبھالنے کے طریقہ کو ہر گز رد مت کیجئے۔ اس کا موازنہ کبھی اپنی والدہ سے مت کیجئے۔ اس کے برعکس ہمیشہ اس کے سگھڑاپے اور سلیقہ کی تعریف کرتے رہیے اور اس کے سامنے ہمیشہ خود کو دل کھول کر مبارک باد دیجئے کہ آپ کو ایسی بیوی ملی ہے جو بیک وقت زہرہ، سرسوتی اور میری این کی خوبیوں کا مجموعہ ہے۔ خواہ گوشت بے لذت اور روٹی جل کر کوئلہ ہو جائے شکایت ہرگز مت کیجئے۔ صرف اتنا کہیے کہ آج کا کھانا تمہارے روزانہ کے معیار کو نہیں چھوسکا۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے معیار پر پورا اترنے کی خاطر وہ کچن کے چولہے پر اپنے آپ کو بھی پکانے سے گریز نہیں کرے گی۔ لیکن یہ عمل ایک دم ہرگز ش

اساتذہ نشانے پر کیوں؟؟؟؟DISCRIMINATORY PROTOCOL

 عزت ماب جناب عمران احمد خان نیازی صاحب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان. . عزت ماب جناب عثمان بوزدار صاحب وزیراعلی پنجاب. السلام و علیکم, کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی ایک خاتون افسر جن کا نام اب راقم کی یاد داشت میں نہیں اور پشاورشہر کی سارہ تواب نامی خاتون ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کی اپنے شیرخوار و نونہال بچوں کو گود میں بٹھا کر اپنے دفاتر میں محکمانہ اور پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں عوامی سطح پر بہت سراہا گیا. متعلقہ محکموں اور حکومتوں کی جانب سے بھی ان تصاویر پر کسی منفی ردعمل کا اظہار دیکھنے میں نہیں آیا جس سے اندازہ ہوا کہ سرکار کو ملازمت پیشہ ماؤں اور ان کے بچوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔. اب آئیے تصویر کے دوسرے رخ کی جانب.  آج سوشل میڈیا پر ضلع میانوالی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اہجوکیشن کے دفتر سے مورخہ 26/9/2020 کو جاری ہونے والا ایک حکم نامہ معطلی کا عکس بھی وائرل ہوا جس پر مجاز افسر مسمی محمد خلیل پراچہ صاحب کے دستخط بحروف انگریزی بھی ثبت ہیں جس میں عشرت ستار نامی ایک خاتون ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے متعلقہ

اپنی زندگی آپ جیئیں

 دنیا میں آنے والا ہر انسان اپنے حصے میں کتنی سانسیں  اورکتنا وقت کے کر آیا ہے یہ خود اس انسان سمیت کوئی بھی نہیں جانتا۔مگر ساتھ ہی ہم زندگی بھر یہ اندازہ بھی نہیں لگا پاتے کہ ہمارے حصے میں آئی سانسوں اور وقت میں سے کتنے فیصد پر ہمارا حق ہے۔اور ہم اپنے حصے کا سارا وقت اور تمام سانسیں اوروں کی مرضی کے مطابق جینے کی غلطی کرتے ہوئے گزارتے ہیں اور یوں زندگی بھر زندگی جینے کی اصل لذت سے محروم رہتے ہیں۔ ہم اپنی آنکھوں سے خود کو دیکھنے کے بجائے اپنی جانب دیکھتی دوسری آنکھوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ہمارے کان ہماری آنکھ بن جانتے ہیں جن سے ہم دوسروں کی اپنے بارے میں رائے اور تبصروں کی عینک سے اپنی شخصیت کو دیکھتے ہیں اپنے شخصیت کو اوروں کے تجزیے کے ترازو میں تولتے ہیں۔اس لئے ہمیشہ غیر مطمئین رہتے ہیں۔ہم اپنے سوا سب کو جانتے ہیں۔ہماری اپنے آپ سے کبھی دوستی نہیں ہو پاتی۔ہم اپنے بارے میں خود کوئی رائے ہی نہیں رکھتے۔ لباس ہی کا معاملہ لے لیجیے۔ ہم ہمیشہ وہ لباس پہننا پسند کرتے ہیں جسےپہن کر ہم دوسروں کو اچھے لگیں۔اپنے بالوں کے لئے وہ ہئے اسٹائل چنتے ہیں۔جو ہمارے ارد گرد لوگوں میں مقبول ہوتا ہے۔ہم اپن

ایک نسل پرست انگریز کو ہندوستانی کا جواب

  ساری دنیا پر پھیلی حکومت نے انگریزوں کو ایک عجیب سے گھمنڈ اور نسلی برتری کے بخار میں مبتلا کیا ہوا تھا. وہ افریقہ اور ایشیاء کے اپنے غلام ملکوں کے باشندوں کو اپنے برابر ماننے کو تیار نہ تھے. لندن یونیورسٹی میں ایک ہندوستانی طالب علم کو اپنے انگریز پروفیسر پیٹرز کی طرف سے اکثر نسلی بنیاد پر نفرت کا سامنا کرنا پڑتا تھا. ایک دن پروفیسر پیٹرز ڈائننگ روم میں لنچ کر رہے تھے کہ وہ ہندوستانی نوجوان بھی اپنی ٹرے لئے مسٹر پیٹرز کی میز پر آ بیٹھا. پیٹرز نے نوجوان کو گھورتے ہوئے کہا "کیا تمہیں نہیں پتہ ایک پرندہ اور سور ساتھ نہیں کھا سکتے؟" نوجوان نے مسکرا کر جواب دیا. "Don't worry Sir. I'll fly to other table." پروفیسر کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے اس ہندوستانی کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا. دوسرے دن بھری کلاس میں پرفیسر پیٹرز نے ہندوستانی نوجوان سے دریافت کیا کہ اگر تمہیں راستے میں 2 بیگ ملیں ایک دولت اور دوسرا دانائی سے بھرا ہو تو تم کون سا اٹھاؤ گے؟ نوجوان نے ہچکچاہٹ کے بغیر جواب دیا "دولت". پروفیسر نے طنزیہ مسکراہٹ سے کہا "میں تمہاری جگہ ہوتا تو "د

اساتذہ ۔۔۔کرونا کے گم نام ہیروز /Unsung Heroes of Covid-19 Pandemic

کروناکی وبائی صورت حال کےدوران ڈاکٹرز،نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف, ایمبولینس ڈرائیورز, پولیس, سیکیورٹی فورسز مختلف رضاکار اداروں نے جس طرح جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دیں اس کے لئے وہ سب واقعی اس خراج تحسین کے مستحق ہیں جو معاشرے کے سبھی طبقات کی جانب سے انہیں پیش کیا جارہا ہے مگر یہاں ایک طبقہ اور بھی ہے جس نے لاک ڈاؤن اور کورونا کی وبائی صورت حال کے دوران گھروں کے اندر رہ کر بھی قوم کے مستقبل کی تعمیر کی ذمہ داریوں سے غافل نہ ہوئے اور انہیں ایک نئے اچھوتے اور منفرد  طریقے سے سرانجام دیا جس کے لئے وہ اس خراج تحسین کے مستحق ہیں جو بدقسمتی سے انہیں اب تک پیش نہیں کیا گیا. یہ طبقہ ہمارے اساتذہ کا ہے جو آج تک اس عزت و توقیر سے محروم رہا ہے جو کہ ان کا استحقاق ہے. ہم ان کا خود پر واجب الادا یہ حق تو کیا ادا کرتے الٹا انہیں بیگار کا مزدور بنا ڈالا. اپنی مخصوص ذمہ داریوں سے ہٹ کر بھی جب کبھی الیکشن ہوں, مردم شماری ہو یہاں تک کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم ہو یا ڈینگی کی ہنگامی صورت حال ٹھنڈے دفاتر میں بیٹھے کابینہ کے معزز اراکین, صوبائی سیکریٹریز اور ضلعی ڈپٹی کمشنرز صاحبان کی نگاہ انتخاب ہم

یہ پاکستان ہے فرانس نہیں

      Sorry Mam,Motor way is not in France   دنیا کے مختلف براعظموں اور ملکوں میں پھیلے وہ  لاکھوں افراد جنہیں عرف عام میں اورسیز پاکستانی یا سمندر پار پاکستانی کہا جاتا ہے میری نظر میں بڑی عجیب و غریب مخلوق ہیں. یہ لوگ اپنی تعلیم ہنر اور قابلیت کی بنیاد پر ایڑی چوٹی کا زور لگا کر اپنا گھر محلہ گاؤں شہر اور ملک چھوڑ کر پردیس جاتے ہیں ان کی جدائی کادرد سہتے ہیں. اپنے رسوم و رواج ماحول معاشرت سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں اور بالکل مختلف رسوم و روایات زبان تہذیب اور بودوباش  کے درمیان بادل نخواستہ زندگیاں گذارتے ہیں. ذرا سوچئے کیا اتنی بڑی قربانی کیا صرف پیسہ کمانے کے لیے دی جا رہی ہوتی ہے؟ اتنی بڑی قیمت کیا صرف معاشی منفعت کے حصول کے لیے ادا کی جارہی ہوتی ہے؟ کیا ان کا اپنا وہ ملک جہاں بیرون ملک سے لوگ پیسہ کمانے آتے ہیں معاشی اعتبار سے اتنا بانجھ ہوسکتا ہے کہ خود اپنے شہریوں کو خاطرخواہ روزگار نہ مہیاء کرسکے.پاکستان میں  جہاں سعودی, چینی, ترک اور ملائشین بلینز میں سرمایہ کاری کر رہے ہوں اور افغان ایرانی بنگلہ دیشی شہری کامیابی سے کاروبار اور ملازمت کرتے ہوں وہ پاکستان اپنے شہریوں کو روزگا

خود شناسی

 حضرت امام مالک رحمتہ علیہ فرماتے ہیں "ہر  انسان کی دو پیدائش ہیں. پہلی جب وہ اس دنیا میں آتا ہے اور دوسری جب وہ دنیا میں اپنی آمد کامقصد جان لیتا ہے.  پہلی پیدائش میں آپ کا کوئی دخل نہیں. آپ کب, کہاں, کس کے گھر پیدا ہوں؟ کس کی اولاد بنیں؟ یہ خالق کائنات کا مکمل صوابدیدی اختیار ہے.اس میں وہ خود آپ سے بھی مشورہ نہیں کرتا.اصل اہمیت آپ کی دوسری پیدائش کی ہے. اس میں مکمل عمل دخل خود آپ کی ذاتی محنت اور پرخلوص کوشش کا ہوتا ہے. زندگی کا یہ راز کبھی جھوٹے انسان پر منکشف نہیں ہوتا. اللہ رب العزت اس کائنات کا سب سے بڑا سچ ہے اور اس نے اس کائنات کی بنیاد بھی سچ پر رکھی ہے. میں کون ہوں؟ کس لیے ہوں؟ یہ دونوں سوال انتہائی اہمیت کے حامل ہیں. آپ کی دنیا میں آمد حادثاتی نہیں. آپ کا دنیا میں آنا خالق و مالک کائنات کی عظیم پلاننگ کا حصہ ہے. دنیا میں آپ کی آمد کو اللہ نے ضروری سمجھا. آپ نہ آتے تو اللہ کی پلاننگ کے مطابق کائنات کی تکمیل نہ ہو پاتی. کائنات نامکمل رہ جاتی.۔  ایک مصور ہاتھ میں برش اٹھا کر جب کینوس پر مختلف رنگوں سے ایک شاہکار تخلیق کرتا ہے تو دیکھنے والے نہیں جانتے کہ کہ کینوس پر فلاں

تعریف کریں قابلِ تعریف بنیں

   اشفاق احمد صاحب کہتے ہیں کہ ہم بہت اچھے لوگ ہیں  ،پیارے لوگ ہیں ۔اچھی خوش بختی کا سامان مہیا کرتےہیں ایک دوسرے کے لیے لیکن تعریف و توصیف کے معاملے میں بخل سے کام لیتے ہیں۔ہمارے ہاں یہ رواج ابھی بن نہیں سکا اور ہم نے اس کے بارے میں غور نہیں کیا کہ تعریف وتوصیف بھی واجب ہے۔کہیں واجب نہیں ہے تو بھی کی جانی چاہیئے تاکہ انسانوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی اور ایک یونیٹی پیدا ہو۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں آدمی کے چلے جانے کے بعد اس کی تعریف ہوتی ہے۔اگر آپ لاہور کے سب سے بڑے قبرستان میانی صاحب میں جا کر دیکھیں تو بہت سے کتبے آپ کو ایسے نظر آئیں گے جن کے اوپر مرحوم کا نام، تاریخ پیدائش،  تاریخ وفات لکھی ہوگی۔پھر اس کے ساتھ ساتھ توصیفی کلمات بھی ہوں گے اب وہ بے چارہ باہر نکل کر تو نہیں دیکھ سکتا کی کتبے پر کیا لکھا ہے،یہ تو اس کے کام نہیں آیا۔بہتر یہ تھا کہ اس کے ہوتے ہوئے اس کی کچھ تعریف و توصیف ہوجائےتو اس کو کچھ سہارا ہو اسکو پتا چلے کہ میرے اردگرد رہنے والے جو لوگ ہیں وہ بہت تقویت عطا کرنے والے لوگ ہیں۔ اپنے دور کے کامیاب ترین انسان ایمرسن کا قول ہے۔" جو شخص بھی مجھ سے ملتا ہے وہ کسی نہ

مضبوط تعلقات-لمبی اور صحت مند زندگی

 ذرا سوچیے کہ کیا ہو اگر ہم لوگوں کا مطالعہ و مشاہدہ ان کی نوعمری سے ان کی ضعیفی یعنی 65, 75 یا 85 سال کی عمر تک کریں؟ فی الحقیقت اگر ایسا ممکن ہو تو ہم کیا کیا نتائج اخذ نہ کرسکیں گے.جی ہاں, امریکہ میں 724 افراد پر ایک ایسی ہی   study تحقیق کی گئی جو 75 سالوں میں مکمل ہوئی. ان پر ان کی نوعمری سے مطالعہ کا آغاز کیا گیا. ان 724 میں سے کم و بیش 60 افراد اب بھی زندہ ہیں اور برضا و رغبت ابتک خود کو اس تحقیق کا حصہ بنائے ہوئے ہیں.ان میں سے زیادہ تر عمر کی نویں دہائی میں داخل ہوچکے ہیں. ان سب پر اسوقت تحقیق کا آغاز کیا گیا تھا جب یہ سب ٹین ایجر تھے.ان کے انٹرویوز لیے گئے. طبی معائنے بھی کیے گئے. ان کے گھر جاکر والدین سے ملاقاتیں بھی کی گئیں اور ان کے بھی انٹرویوز ریکارڈ کیے گئے. یہ نوعمر پھر سن بلوغت کو پہنچے.زندگی کے سبھی شعبوں انہوں نے مختلف کیرئرز کا انتخاب کیا. ان میں سے کچھ فیکٹری ورکرز بنے.کچھ نے مزدوری کی. کچھ لوگ ڈاکٹر بنے اور کچھ نے وکالت کا پیشہ اختیار کیا. ایک صاحب امریکی صدر بھی منتخب ہوئے. کوئی ایک دہائی قبل ان کی بیویوں سے جب اس تحقیق کا حصہ بننے کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو

فلسطین اور اسرائیل

    ماہ اگست میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کا اعلان اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط نے مشرق وسطی کی لمحہ لمحہ تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کو بظاہر ایک نیا موڑ دیا یے مگر خطے کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں کےلئے یہ کوئی اتنا غیر متوقع فیصلہ بھی نہیں جیسا کہ اس پر چند ممالک کیجانب سے آنیوالے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے. فلسطینی اتھارٹی کے صدر کی جانب سے امارات سے اپنے سفیر کی واپسی اور چند اور ممالک کی جانب سے لفاظی کی حد تک مذمت جیسے اقدامات بھی محض رسمی کاروائی ہیں ۔ایک جانب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا یہ کہنا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا انکا فیصلہ غرب اردن اور دیگر فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور فلسطینی زمین کے انضمام کا اسرائیلی عمل روکنے سے مشروط ہے تو دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاھو کا واضح اعلان کہ "آباد کاری اور انضمام کا عمل محض موخر ہوا ہے اور کسی صورت ان علاقوں سے دستبردار نہیں ہوں گے" اصل صورتحال کو واضح کرتا ہے۔ سعودی ردعمل میں بظاہر مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے