ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جو خاموش رہا وہ نجات پاگیا. یونانی فلسفی افلاطون نے 2 ہزار سال سے زیادہ عرصہ پہلے کہا تھا کہ احمق کچھ کہنے کے لئے بولتے ہیں جب کہ دانا تب بولتے ہیں جب ان کے پاس کہنے کو کچھ ہو. کیا آپ نے کبھی سوچا کہ عام طور پر خاموش رہنے والے لوگ دنیا میں اس قدر کیوں کامیاب ہیں؟ ماہرین کا ایک نظریہ جو انسانوں کو شخصی بنیادوں پر 2 اقسام میں تقسیم کرتا ہے کہ جس کی بنیاد پر وہ کامیابی کے لئے درکار توانائی حاصل کرتے ہیں۔ ایک قسم کے انسان وہ کہ جنہیں عام طور پر باہر رہنے اور اور دوست احباب اور سبھی جاننے والوں میں گھرا رہنے رابطے میں رہنے اور گفتگو اور مسلسل بحث مباحثہ کی عادت سے توانائی ملتی ہے انہیں' ایکسٹروورٹ 'کہا جاتا ہے جبکہ جنہیں عام طور پر خاموش رہنا اور اپنا زیادہ تر وقت خود اپنے ساتھ گذارنا توانائی بخشتا ہو ایسے لوگ 'انٹروورٹ 'کہلاتے ہیں۔ اب سوال ذہن میں آتا ہے کہ یہاں ایکسٹرورٹ ' یا ' انٹروورٹ ' ہونا کیوں کر کسی کو کامیابی کے ساتھ جوڑتا ہے؟ ایکسٹراورٹ لوگ اکثر بطور ماہر فرد خاص طور پر ان فیلڈز سے وابستہ ہوتے ہیں جہاں زیادہ بولنے اور نیٹ ورک...
حضرت امام مالک رحمتہ علیہ فرماتے ہیں "ہر
انسان کی دو پیدائش ہیں. پہلی جب وہ اس دنیا میں آتا ہے اور دوسری جب وہ دنیا میں اپنی آمد کامقصد جان لیتا ہے.
پہلی پیدائش میں آپ کا کوئی دخل نہیں. آپ کب, کہاں, کس کے گھر پیدا ہوں؟ کس کی اولاد بنیں؟ یہ خالق کائنات کا مکمل صوابدیدی اختیار ہے.اس میں وہ خود آپ سے بھی مشورہ نہیں کرتا.اصل اہمیت آپ کی دوسری پیدائش کی ہے. اس میں مکمل عمل دخل خود آپ کی ذاتی محنت اور پرخلوص کوشش کا ہوتا ہے. زندگی کا یہ راز کبھی جھوٹے انسان پر منکشف نہیں ہوتا. اللہ رب العزت اس کائنات کا سب سے بڑا سچ ہے اور اس نے اس کائنات کی بنیاد بھی سچ پر رکھی ہے. میں کون ہوں؟ کس لیے ہوں؟ یہ دونوں سوال انتہائی اہمیت کے حامل ہیں. آپ کی دنیا میں آمد حادثاتی نہیں. آپ کا دنیا میں آنا خالق و مالک کائنات کی عظیم پلاننگ کا حصہ ہے. دنیا میں آپ کی آمد کو اللہ نے ضروری سمجھا. آپ نہ آتے تو اللہ کی پلاننگ کے مطابق کائنات کی تکمیل نہ ہو پاتی. کائنات نامکمل رہ جاتی.۔
ایک مصور ہاتھ میں برش اٹھا کر جب کینوس پر مختلف رنگوں سے ایک شاہکار تخلیق کرتا ہے تو دیکھنے والے نہیں جانتے کہ کہ کینوس پر فلاں جگہ پر فلاں رنگ کا فلاں اسٹروک اس تصویر میں کیا چھب دکھلانے والا ہے. یہ مصور ہی جانتا ہے دیکھنے والے تصویر مکمل ہونے کے بعد ہی جان پاتے ہیں. آپ بھی تصویر کائنات پر مصور کائنات کے ہاتھ سے لگایا ہوا ایسا ہی ایک اسٹروک ہیں اس لئے خود کو بھی ہلکا نہ لیں۔.
ہم معاشرے میں اپنے اردگرد بہت سے کردار دیکھتے ہیں. ڈاکٹر جو اپنے پاس علاج کے لیے آنے والے مریض کو بلاضرورت بہت سارے ٹیسٹس اور ادویات لکھ کر دیتا ہے تاکہ پیتھالوجیکل لیبس اور فارماسیوٹیکل کمپنیز سے بھاری کمیشن وصول کرسکے. وہ وکیل جس کی خواہش ہوتی ہے کی اس کے موکل کا مقدمہ کبھی ختم نہ ہو اور کسی بھی طرح ایک کیس کی کوکھ سے دس نئے کیس پیدا کیے جائیں. وہ دودھ والا جو پانی ملا کر پانچ کلو دودھ کو دس کلو بنا کر بیچتا ہے اور وہ طالب علم جو امتحان میں نقل کرتا ہے تاکہ مطلوب علم اور اہلیت حاصل کئے بغیر دھوکہ دہی سے ڈگری لے کر ملازمت حاصل کرلے. ان سب کرداروں کے نزدیک جھوٹ, فریب, مکر اور دھوکہ بازی سے پیسہ کمانا ہی دنیا میں ان کی آمد کا واحد مقصد ہے. انہیں یاد ہی نہیں رہتا کہ پیسہ محض ضرورت زندگی ہے, زندگی نہیں. وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ زندگی کے راز کی اصل حقیقت جاننے والی جماعت یعنی انبیاء علیہم السلام کے امام صلی اللہ و علیہ وصلم نے فرمایا تھا "افضل انسان وہ ہے جو دوسرے انسانوں کو نفع ہہنچائے".
قدرت نے لازم کردیا ہے کہ یہ راستہ ڈھونڈے بغیر نہیں ملنا. خود شناسی کوئی عام سوال نہیں. اس کی نوعیت بہت زیادہ سنجیدہ ہے مگر جب اس سوال کا جواب پانے کی دھن دل و دماغ پر سوار ہوجائے تو اشاروں کی صورت میں جواب ملنا شروع ہوجاتا ہے جنہیں سمجھنے کے لیے سچ کی طاقت درکار ہوتی ہے. جھوٹ درحقیقت کنفیوژن کا دوسرا نام ہے. جھوٹا آدمی کنفیوژڈ ہوتا ہے لہزہ وہ کھبی اس بھید کو نہیں جان پاتا. جن پر یہ اسرار کھل جاتا ہے وہ گویا آب حیات پی لیتے ہیں عمر دوام پالیتے ہیں. یہی لوگ اقبال کےبقول"پرسرار بندے" بن جاتے ہیں پھر ان کے لیے احد پہاڑ کے برابر سونا بھی بے قیمت ہوتا ہے. زندگی کا راز جان لینے والے بٹورنے والے نہیں بانٹنے والے بن جاتے ہیں. سخاوت کا وصف رکھنے والوں کے لیے قرآن میں فرمایا گیا "وہ بے خوف ہوتے ہیں" . سید قاسم علی شاہ کے بقول بندہ دو ہی جگہ بے خوف ہوتا ہے ایک اللہ کا دوست بن کر دوسرا اللہ کے لیے بانٹ کر. جب کوئی 'خیر الناس من ینفع الناس' کو اپنے عمل اور کردار میں لے آتا ہے دوسروں کے لئے مفید بن جاتا ہے تو وہ دنیا میں اپنی آمد کا مقصد جان لیتا ہے. وہ بغیر مانگے آپ کے لئے اپنی کرسی خالی کر دیتا ہے, مسکراہٹ دیتا ہے, اچھے مشورے دیتا ہے, آپ کی خوبیوں پر اچھے ریمارکس دیتا ہے, آسانیاں دیتا ہے, آپ کی غلطی پر آپ کو بن مانگے معافی دیتا ہے, کبھی آپ سے بڑا بننا نہیں چاہتا, اپنی تعریف سننے کا خواہش مند نہیں ہوتا, بغیر آپ کی نشاندہی کے خود میں غلطیاں ڈھونڈتا ہے.۔
یقین کیجیے خالق کائنات نے آپ کے اندر ایک خزانہ چھپاکر آپ کو اس دنیا میں بھیجا ہے. جب آپ اس خزانے کو ڈھونڈھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اصل میں امیر بن جاتے ہیں. پروفیسراحمد رفیق اختر صاحب کے بقول خوش بخت انسان وہ ہے جو مناسب وقت میں اپنی ترجیحات کا تعین کرلے.۔
اولین ترجیح مقصد حیات کی آگہی ہونی چایئے اور اس کے لئے کوئ بھی وقت نامناسب نہیں ہوتا۔
تحریر: شاہد حبیب ایڈوکیٹ
+923332472648
عمدہ تحریر
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںبہترین تحریر
Boht acha h
جواب دیںحذف کریںA
جواب دیںحذف کریںبے شک بالکل درست فرمایا
جواب دیںحذف کریںفیس بک لنک بھی ایڈ کریں تاکہ عام فرد بھی مستفید ہو سکے