Let's Start you will be perfect.
جب ہمارے پاس خواب ہوں تو ہی ان کی تعبیر پانے کا جنون ہوتا ہے اور جب جذبہ ہو تو ہم اسے کمال کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ اکثر جب ہمارے پاس کوئی بڑا مقصد ہو تو ہم اسے کسی دھماکے سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ہم راتوں رات آسمان پر چمکتا ستارہ بننا چاہتے ہیں۔ ہم جتنی جلدی ممکن ہو بہترین کے حصول کے خواہاں ہیں لیکن معاملات میں وقت لگتا ہے اور وقت کے ساتھ ہی معاملات بہتر ہوتے جاتے ہیں۔ کامیابی کا دروازہ کھولنے کی اصل کلید یہ ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سفر شروع کردیا جاۓ۔ عام طور پر ہوتا ہے یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک آئیڈیا ہے ، جو ہمارے خیال میں ہماری یا کسی کی زندگی کو فوری طور پر تبدیل کرسکتا ہے۔ لیکن ہم اس پر اس وقت تک کام شروع نہیں کرتے جب تک کہ (ہمارے خیال میں) حالات "سازگار" نہ ہوں۔ ہم بہتر وقت اور زیادہ وسائل کا انتظار کرتے ہیں۔ اور ایک دن کوئی اور اس خیال پر ایک پروڈکٹ تیار کرکے مارکیٹ میں لانچ کر دیتا ہے اور ہم افسوس کرتے رہ جاتے ہیں۔ آپ میں سے اکثر نے یہ بیان سنا ہوگا، "اوہ ، میرے ذہن میں بھی یہ آئیڈیا تھا لیکن میں شروع نہیں کر سکا۔"
کس طرح یہ "کامل اور بھرپور آغاز" کی خواہش ہماری سب سے بڑی دشمن ثابت ہوتی ہے؟ ابتدا میں ایک بار جب کوئی خیال ہمارے دماغ میں داخل ہوجاتا ہے تو اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ ابتدائی طور پر ہمارے پاس اتنی معلومات نہیں ہوتی۔ ہم خود بھی اپنے ذہن پر کچھ شک میں مبتلا ہوتے ہیں اور سب سے بری بات یہ ہے کہ ہم "کامل آغاز" کرنا چاہتے ہیں۔ مگر نہیں جناب۔۔۔یہ زیادہ تر ممکن نہیں ہوا کرتا۔ یہ آغاز سے قبل ہی " نہیں..میں اسے مکمل طور پر درست شروع کروں گا" کا خیال اکثر ہمیں آغاز سے ہی روک دیتا ہے۔ تھوڑی دیر کے لئے سوچیں ، اپنے مقصد کی طرف پہل کرنے سے پہلے ہم کتنا وقت ضائع کرتے ہیں۔ ہوتا ہے یہ ہے کہ آپ شروع کرنے ہی والے تھے کہ اچانک آپ کو احساس ہوا کہ شاید آپ اسے مزید بہتر سے بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔ آپ اسے درمیان میں روکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "نہیں آج نہیں میں کل اسے اور بہتر طریقے سے کروں گا"۔ کچھ دن گزر گئے اور آپ نے اس خیال میں دلچسپی ختم کردی۔ یہ آپ کا بزنس آئیڈیا یا آپ کے کسی بھی خواب کے بارے میں کچھ ہوسکتا ہے۔
کامل ہونے کی فکر کو کس طرح سنبھالیں؟ کمال تلاش کریں۔ جی ہاں. ہر ممکن حد تک بہتر کام کرنے کی کوشش کریں۔ دوسروں سے پہلے خود آپ کو اپنے کام میں عیب نظر آرہے ہوں گے لیکن پھر بھی کرنے سے ہرگز باز نہ آئیں کیونکہ آپ پہلے ہی دن سے کبھی بھی کچھ مکمل طور پر درست نہیں کرسکتے ہیں۔ ایک قدم اٹھائیں اور سیکھتے رہیں۔ ایسا کرتے رہیئے۔ یقین کیجیے آپ بتدریج بہتر ہوجائیں گے۔ "کمال" ایک وقتی کیفیت کا نام ہے۔
کم کولنز نے کیا خوب کہا ہے کہ "کمال کے بجائے مستقل بہتری کے لئے جدوجہد کریں۔"
ایک بار جب میں اپنی موجودہ ملازمت میں تبدیلی کروں گا تو میں اپنے خواب کی تعبیر کروں گا۔ ایک بار جب میں بہت کما لوں گا تو میں اپنا کاروبار شروع کردوں گا۔ ایک بار جب میرے پاس زیادہ وقت ہوگا تو میں جم جانا شروع کردوں گا۔ ایک بار جب میری ذمہ داریاں کم ہوجائیں گی تو میں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا شروع کردوں گا۔ کس طرح یہ "باکمال بننے کے بعد کرنے کا خیال" آپ کے خوابوں کو تباہ کر دیتا ہے کیوں کہ آپ آغاز کیے بغیر باکمال بننا چاہتے ہیں۔ ایک اور مثال سے سمجھتے ہیں۔ آپ آرٹسٹ بننا چاہتے ہیں جیسے گلوکار ، مصنف ، پینٹر یا کوئی بھی چیز۔ فرض کیجیے آپ کو ایک ایونٹ میں حصہ لینے اور اپنی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا موقع ملا۔ اگر آپ کوئی بہانہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ آپ کے خیال میں آپ اچھی طرح سے تیار نہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ پرفارم کرنے کے لیے کمال کے منتظر ہیں اور باکمال ہوئے بغیر پرفارم نہیں کرنا چاہ رہے اور اس طرح ایک شان دار موقعہ گنوا رہے ہیں۔ مغربی مفکر ونس لومبارڈی نے بہت خوب صورت بات کہی "کمال حاصل کرنے کے قابل نہیں ہے ، لیکن اگر ہم کمال کا پیچھا کریں تو ہم فضلیت کو پکڑ سکتے ہیں۔"
ٹھیک ہے اگر ابتداء کامل نہ ہو تو بھی سب ٹھیک ہے۔ سیکھنا جاری رکھیں: ہم انٹرویو کے لئے گئے تھے ، لیکن اچھا نہیں ہوا۔ ہم کلائنٹ کو متاثر نہیں کرسکے۔ ہم سیلز ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے۔ ہم اکثر مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں ، کیونکہ ہم نے یا کسی اور نے اپنی توقعات سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کامیابی ہمیشہ راستے میں پڑی ہوئی نہیں نہیں ملتیں۔ زندگی بہت حیرت انگیز ہے کیونکہ یہ بہت غیر متوقع ہے۔ پائیدار خوشی کا اصل راز درحقیقت کامیابی کے لیے جاری سفر سے لطف اندوز ہونا, سیکھنا اور راستے میں کبھی نہ رکنا ہے۔ سفر کا آغاز تو کیجیے اور پھر اس سے لطف اٹھاتے ہوئے سیکھتے رہیں سفر جاری رہنا چاہئے۔
یوجین ڈیلاکروکس نے کہا "وہ فنکار جس کا مقصد ہر کام میں کمال ہوتا ہے اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ہے۔" لہذہ اگر آپ کمال نہیں گاتے ہیں تو یہ کوئی بری بات نہیں۔ اگر آپ عمدہ نہیں کھیلتے تو بھی سب ٹھیک ہے۔ یہ حقیقت قبول کرنا اصل دانائی ہے کہ ہم ہر کام میں سبقت نہیں لے سکتے ہیں۔ جب تک کوئی کام آپ کو پسند ہو اسے کرتے رہیں۔ چلتے رہیں اور لطف اٹھاتے رہیں۔
ٹالسٹائی کا قول ہے "اگر آپ کمال کی تلاش کرتے ہیں تو آپ کبھی بھی مطمئن نہیں ہوں گے۔"
تحریر: شاہد حبیب ایڈوکیٹ
کراچی۔ پاکستان
+ 923332472648
صبر اور شکر یہ دونوں ناپید ہیں انسان میں. ہر چیز انسان حاصل نھی کرسکتا ہے.بہت خوبصورت تحریر ہے
جواب دیںحذف کریںبہت خوبصو ر ت تحریر ہے
حذف کریںمیرٹ پر فیصلے ہوں تو ہنر مند قابل افراد کو زنگ نہ لگے
حذف کریںیہاں تو اندھوں میں کانڑے کا راج ہے اور موقع ملنے کے بعد گا گا کر بھی بے سرا گانا سناتے ہیں
ہمیں کام کرنے والوں کو موقع فراہم کرنا چاہئیے
انفرادی طور پر اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فوری اقدامات کیۓ جاسکتے ہیں مگر اجتماعی مفاد کے خاطر عملی قدم اٹھانا کافی کٹھن ہوتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ بہت سے لوگوں کو یکجا کرکے پلیٹ فارم مہیا کیا جاۓ !!!
جواب دیںحذف کریںانفرادی طور پر اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فوری اقدامات کیۓ جاسکتے ہیں مگر اجتماعی مفاد کے خاطر عملی قدم اٹھانا کافی کٹھن ہوتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ بہت سے لوگوں کو یکجا کرکے پلیٹ فارم مہیا کیا جاۓ !!!
جواب دیںحذف کریںاقبال کیا خوب کہا ہے؛
جواب دیںحذف کریںیقینِ محکم ، عمل پیہم، محبت فاتحِ عالم
جہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
جب کچھ کرنے کی ٹھانی ہو تو بندہ کر گزرتا ہے، اور اپنے آپ پر شک ہو تو وہی ہوتا ہے جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے۔