نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خاموشی ۔۔۔طاقت کی علامت

 ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جو خاموش رہا وہ نجات پاگیا. یونانی فلسفی افلاطون نے 2 ہزار سال سے زیادہ عرصہ پہلے کہا تھا کہ احمق کچھ کہنے کے لئے بولتے ہیں جب کہ دانا تب بولتے ہیں جب ان کے پاس کہنے کو کچھ ہو. کیا آپ نے کبھی سوچا کہ عام طور پر خاموش رہنے والے لوگ دنیا میں اس قدر کیوں کامیاب ہیں؟ ماہرین کا ایک نظریہ جو انسانوں کو شخصی بنیادوں پر 2 اقسام میں تقسیم کرتا ہے کہ جس کی بنیاد پر وہ کامیابی کے لئے درکار توانائی حاصل کرتے ہیں۔ ایک قسم کے انسان وہ کہ جنہیں عام طور پر باہر رہنے اور اور دوست احباب اور سبھی جاننے والوں میں گھرا رہنے رابطے میں رہنے اور گفتگو اور مسلسل بحث مباحثہ کی عادت سے توانائی ملتی ہے انہیں' ایکسٹروورٹ 'کہا جاتا ہے جبکہ جنہیں عام طور پر خاموش رہنا اور اپنا زیادہ تر وقت خود اپنے ساتھ گذارنا توانائی بخشتا ہو ایسے لوگ 'انٹروورٹ 'کہلاتے  ہیں۔ اب سوال ذہن میں آتا ہے کہ یہاں ایکسٹرورٹ ' یا ' انٹروورٹ ' ہونا کیوں کر کسی کو کامیابی کے ساتھ جوڑتا ہے؟ ایکسٹراورٹ  لوگ  اکثر بطور ماہر فرد خاص طور پر ان فیلڈز سے وابستہ ہوتے ہیں جہاں زیادہ بولنے اور نیٹ ورک

امید کی طاقت

 چین میں پیدا ہونے والے "لی ہوا"  کو 18 سال کا ہونے پر ریڑھ کی ہڈی کا انتہائی خطرناک بگاڑ تشخیص ہوا جس کے سبب اس کا وجود بالکل درمیان سے چمٹے کی مانند مڑ گیا تھا۔ اس جیسی زندگی کا تصور کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن اسے 28 سال تک دنیا کو نیچے سے اوپر کی طرف یعنی الٹا دیکھتے ہوئے اسی طرح رہنا پڑا۔ اس کے جسم کے 3 حصے مربوط دکھائی دیتے تھے۔اس کا چہرہ اس کے پیر کے پنجوں کے مقابل نظر آتا تھا اور دونوں ہاتھ بالکل پیروں کے متوازی زمین کی طرف لٹکے رہتے تھے. "لی ہوا" نے زندگی کا بیشتر حصہ اسی جسمانی تکلیف میں گذارہ. وہ کمر کے بل لیٹ نہیں سکتا تھا. وہ ہمیشہ اسی ایک پوزیشن میں کھاتا، نہاتا اور سویا کرتا تھا مگر تصویر کا اس سے بھی بدترین دوسرا رخ یہ ہے کہ اس کی جسمانی حالت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے کوئی ایک بھی ڈاکٹر اس کا علاج کرنے پر تیار نہ تھا۔ وہ سب ایک حقیقی خطرہ مول لینے سے خائف نظر آتے تھے کیوں کہ اس حالت میں کوئی بھی سرجری اس کو باآسانی موت کے منہ میں دھکیل سکتی تھی۔ "لی ہوا" کی والدہ نے بتایا کہ "میں اسے کئی جگہوں پر لے کر گئی لیکن کوئی بھی علاج کارگر ثابت