نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

MOTIVATIONAL ARTICLE لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خاموشی ۔۔۔طاقت کی علامت

 ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جو خاموش رہا وہ نجات پاگیا. یونانی فلسفی افلاطون نے 2 ہزار سال سے زیادہ عرصہ پہلے کہا تھا کہ احمق کچھ کہنے کے لئے بولتے ہیں جب کہ دانا تب بولتے ہیں جب ان کے پاس کہنے کو کچھ ہو. کیا آپ نے کبھی سوچا کہ عام طور پر خاموش رہنے والے لوگ دنیا میں اس قدر کیوں کامیاب ہیں؟ ماہرین کا ایک نظریہ جو انسانوں کو شخصی بنیادوں پر 2 اقسام میں تقسیم کرتا ہے کہ جس کی بنیاد پر وہ کامیابی کے لئے درکار توانائی حاصل کرتے ہیں۔ ایک قسم کے انسان وہ کہ جنہیں عام طور پر باہر رہنے اور اور دوست احباب اور سبھی جاننے والوں میں گھرا رہنے رابطے میں رہنے اور گفتگو اور مسلسل بحث مباحثہ کی عادت سے توانائی ملتی ہے انہیں' ایکسٹروورٹ 'کہا جاتا ہے جبکہ جنہیں عام طور پر خاموش رہنا اور اپنا زیادہ تر وقت خود اپنے ساتھ گذارنا توانائی بخشتا ہو ایسے لوگ 'انٹروورٹ 'کہلاتے  ہیں۔ اب سوال ذہن میں آتا ہے کہ یہاں ایکسٹرورٹ ' یا ' انٹروورٹ ' ہونا کیوں کر کسی کو کامیابی کے ساتھ جوڑتا ہے؟ ایکسٹراورٹ  لوگ  اکثر بطور ماہر فرد خاص طور پر ان فیلڈز سے وابستہ ہوتے ہیں جہاں زیادہ بولنے اور نیٹ ورک...

امید کی طاقت

 چین میں پیدا ہونے والے "لی ہوا"  کو 18 سال کا ہونے پر ریڑھ کی ہڈی کا انتہائی خطرناک بگاڑ تشخیص ہوا جس کے سبب اس کا وجود بالکل درمیان سے چمٹے کی مانند مڑ گیا تھا۔ اس جیسی زندگی کا تصور کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن اسے 28 سال تک دنیا کو نیچے سے اوپر کی طرف یعنی الٹا دیکھتے ہوئے اسی طرح رہنا پڑا۔ اس کے جسم کے 3 حصے مربوط دکھائی دیتے تھے۔اس کا چہرہ اس کے پیر کے پنجوں کے مقابل نظر آتا تھا اور دونوں ہاتھ بالکل پیروں کے متوازی زمین کی طرف لٹکے رہتے تھے. "لی ہوا" نے زندگی کا بیشتر حصہ اسی جسمانی تکلیف میں گذارہ. وہ کمر کے بل لیٹ نہیں سکتا تھا. وہ ہمیشہ اسی ایک پوزیشن میں کھاتا، نہاتا اور سویا کرتا تھا مگر تصویر کا اس سے بھی بدترین دوسرا رخ یہ ہے کہ اس کی جسمانی حالت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے کوئی ایک بھی ڈاکٹر اس کا علاج کرنے پر تیار نہ تھا۔ وہ سب ایک حقیقی خطرہ مول لینے سے خائف نظر آتے تھے کیوں کہ اس حالت میں کوئی بھی سرجری اس کو باآسانی موت کے منہ میں دھکیل سکتی تھی۔ "لی ہوا" کی والدہ نے بتایا کہ "میں اسے کئی جگہوں پر لے کر گئی لیکن کوئی بھی علاج کارگر ثابت...

قدرت کا گفٹ پیک

بلاشبہ قدرت بہت فیاض ہے اور اس فیاضی کا بھرپور مظاہرہ اس نے ہر انسان کو کسی نہ کسی ٹیلینٹ سے نواز کر کیا ہے مگر ہر ایک اس ٹیلنٹ کو استعمال نہیں کرتا. دنیا میں لوگوں کی تین قسمیں ہیں. پہلی قسم ان لوگوں کی ہے جن کے پاس کوئی ٹیلینٹ، ہنر یا صلاحیت ہو (جو سبھی کے پاس ہوتا ہے) لوگوں کی دوسری قسم میں وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے اندر موجود ٹیلنٹ سے واقف ہوتے ہیں (ہم میں سے چند لوگ) تیسری قسم میں ان لوگوں کو شمار کیا جاتا ہے جو اپنے ہنر، صلاحیت یا ٹییلینٹ کو استعمال بھی کرتے ہیں (یہ اہلیت بہت ہی کم لوگوں میں پائی جاتی ہے). طالب علمی کے زمانے میں ہر نوجوان یہ جانتا ہے کہ کیا چیز اسے زندگی کی حرارت، جینے کی امنگ اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے.انہیں اپنی خاصیتوں کا بخوبی علم ہوتا ہے. وہ اپنے خوابوں پر یقین رکھتے ہیں مگر جب پیشہ منتخب کرنے کا مرحلہ سامنے آتا ہے تو وہ اپنی  صلاحیتوں کو پس پشت ڈال کر اپنی اسناد کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں. تب ہم درحقیقت اپنی دلچسپی اور قدرت کی عطا کردہ تخصیص کو نظر انداز کرتے ہیں اور نتیجہ میں ہماری اپنی صلاحیتیں مٹنے لگتی ہیں.  اسٹیفن کنگ کے بقول "ٹیلنٹ کبھی بھی...

مفت کی خوشیاں

. Happiness that cost Nothing یہ ایک سچی کہانی ہے۔ بارہ جنوری2007 کی صبح ایک شخص ایک وائلن ہاتھ میں تھامے نیویارک کے ایک میٹرو اسٹیشن پہنچا. ایک خالی بینچ  پر بیٹھ کر اس نے وائلن بجانا شروع کر دیا. وہ ایک جمعہ کی سرد اور معمول کے مطابق ہنگامہ خیز صبح تھی. ہزاروں لوگ اس وقت اس میٹرو اسٹیشن پر تیزی سے گذر رہے تھے. وہ شخص مسلسل ایک گھنٹہ ایک کے بعد ایک مختلف دھن بجاتا رہا. اس نے کل چھہ سات مختلف دھنیں بجائیں مگر گذرتے لوگوں میں سے کسی نے اس کا نوٹس تک نہیں لیا. لوگوں میں سے زہادہ تر کام پر جانے کی جلدی میں تھے. ایک بوڑھا شخص اس وائلن نواز کے پاس اس کا میوزک سننے کو رکا مگر پھر چند منٹ بعد ہی اس کی ایک دھن بھی پوری سنے بغیر آگے بڑھ گیا. کافی دیر وائلن بجانے کے بعد اسے پہلی ٹپ ملی. ٹپ دینے والی عورت اس کا میوزک سننے کے لیے رکے بغیر زمین پر رکھے اس کے ہیٹ میں پیسے ڈالتی ہوئی تیزی سے آگے بڑھ گئ. کچھ دیر بعد اپنی ماں کا ہاتھ تھامے گذرتا ہوا اہک تین سالہ بچہ اس کا سنگیت سننے کو رکا مگر اس کی ماں خاصی عجلت میں تھی اس نے اس طرح رک کر وقت ضایع کرنے پر بچے کو ٹوکا اور اسے دھکیلتی ہوئی دوبارہ چل...