نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

خاموشی ۔۔۔طاقت کی علامت

 ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جو خاموش رہا وہ نجات پاگیا. یونانی فلسفی افلاطون نے 2 ہزار سال سے زیادہ عرصہ پہلے کہا تھا کہ احمق کچھ کہنے کے لئے بولتے ہیں جب کہ دانا تب بولتے ہیں جب ان کے پاس کہنے کو کچھ ہو. کیا آپ نے کبھی سوچا کہ عام طور پر خاموش رہنے والے لوگ دنیا میں اس قدر کیوں کامیاب ہیں؟ ماہرین کا ایک نظریہ جو انسانوں کو شخصی بنیادوں پر 2 اقسام میں تقسیم کرتا ہے کہ جس کی بنیاد پر وہ کامیابی کے لئے درکار توانائی حاصل کرتے ہیں۔ ایک قسم کے انسان وہ کہ جنہیں عام طور پر باہر رہنے اور اور دوست احباب اور سبھی جاننے والوں میں گھرا رہنے رابطے میں رہنے اور گفتگو اور مسلسل بحث مباحثہ کی عادت سے توانائی ملتی ہے انہیں' ایکسٹروورٹ 'کہا جاتا ہے جبکہ جنہیں عام طور پر خاموش رہنا اور اپنا زیادہ تر وقت خود اپنے ساتھ گذارنا توانائی بخشتا ہو ایسے لوگ 'انٹروورٹ 'کہلاتے  ہیں۔ اب سوال ذہن میں آتا ہے کہ یہاں ایکسٹرورٹ ' یا ' انٹروورٹ ' ہونا کیوں کر کسی کو کامیابی کے ساتھ جوڑتا ہے؟ ایکسٹراورٹ  لوگ  اکثر بطور ماہر فرد خاص طور پر ان فیلڈز سے وابستہ ہوتے ہیں جہاں زیادہ بولنے اور نیٹ ورک

مفت کی خوشیاں

.
Happiness that cost Nothing
یہ ایک سچی کہانی ہے۔
بارہ جنوری2007 کی صبح ایک شخص ایک وائلن ہاتھ میں تھامے نیویارک کے ایک میٹرو اسٹیشن پہنچا. ایک خالی بینچ  پر بیٹھ کر اس نے وائلن بجانا شروع کر دیا. وہ ایک جمعہ کی سرد اور معمول کے مطابق ہنگامہ خیز صبح تھی. ہزاروں لوگ اس وقت اس میٹرو اسٹیشن پر تیزی سے گذر رہے تھے. وہ شخص مسلسل ایک گھنٹہ ایک کے بعد ایک مختلف دھن بجاتا رہا. اس نے کل چھہ سات مختلف دھنیں بجائیں مگر گذرتے لوگوں میں سے کسی نے اس کا نوٹس تک نہیں لیا. لوگوں میں سے زہادہ تر کام پر جانے کی جلدی میں تھے. ایک بوڑھا شخص اس وائلن نواز کے پاس اس کا میوزک سننے کو رکا مگر پھر چند منٹ بعد ہی اس کی ایک دھن بھی پوری سنے بغیر آگے بڑھ گیا.
کافی دیر وائلن بجانے کے بعد اسے پہلی ٹپ ملی. ٹپ دینے والی عورت اس کا میوزک سننے کے لیے رکے بغیر زمین پر رکھے اس کے ہیٹ میں پیسے ڈالتی ہوئی تیزی سے آگے بڑھ گئ. کچھ دیر بعد اپنی ماں کا ہاتھ تھامے گذرتا ہوا اہک تین سالہ بچہ اس کا سنگیت سننے کو رکا مگر اس کی ماں خاصی عجلت میں تھی اس نے اس طرح رک کر وقت ضایع کرنے پر بچے کو ٹوکا اور اسے دھکیلتی ہوئی دوبارہ چل پڑی.بچہ موسیقی سے متاثر نظر آرہا تھا مگر اس کی ماں کے پاس وقت بالکل نہیں تھا. وہ بچہ بار بار پلٹ کر وائلن بجانے والے کو دیکھتا رہا اور بالآخر چلاگیا. ایسا ہی معاملہ چند اور بچوں کے ساتھ بھی دیکھنے میں آیا مگر ان کے والدین بھی انہیں جلدی چلنے پر مجبور کرتے ہوئے بغیر رکے ساتھ لے گئے.
ایک گھنٹہ کے دوران صرف سات افراد محض چند منٹوں کے لیے اس وائلن بجانے والے کا سنگیت سننے کو رکے. پندرہ کے قریب لوگ اس کے ہیٹ میں ٹپ ڈالتے گذر گئے. اس صبح اسے کل تیس ڈالر ملے.
ایک گھنٹہ پورا ہوتے ہی اس نے وائلن بجانا بند کردیا. میٹرو اسٹیشن پر خاموشی چھا گئ مگر کسی نے اس خاموشی کو بھی نوٹس نہ کیا. کسی نے موسیقار کو تالیاں بجا کر داد دی نہ اس کی بجائی کی ایک بھی دھن ٹھیک طرح سنی. وہاں کوئ اسے جانتا تھا نہ جاننا چاہتا تھا مگر وہ وائلن نواز کوئی اور نہیں "جوشوا بیل" تھا.
وہ دنیا کے چند بہترین موسیقاروں میں سے ایک تھا. اس نے اس صبح موسیقی کی تاریخ میں چند سب سے مہنگی ترین فروخت ہونے والی دھنیں بجائی تھیں جن کی قیمت 3.5 ملین ڈالر تھی. میٹرو اسٹیشن پر اس دن اس لائیو شو سے صرف دو دن پہلے بوسٹن میں اس کا ایک کامیاب شو ہوا تھا جس میں ایک نشست کا ٹکٹ سو ڈالر کے عیوض فروخت ہوا تھا. میٹرو اسٹیشن پر واشنگٹن پوسٹ نے جوشوا بیل کے ساتھ یہ ایوینٹ منعقد کیا تھا.
یہ لوگوں کے ذوق, رجحانات اور ترجیحات کو جانچنے پرکھنے کے لیے کیا گیا ایک Social experiment تھا.
یہ شو عوام کی ایک بہت بڑی تعداد کے درمیان ایک عام سی جگہ پر غیر عمومی اوقات میں ایک گھنٹہ کے دورانیہ پر منعقد کیا گیا تھا.
اس تجربہ کے نتائج انتہائی حیران کن تھے جنہوں نے ہر ایک کو سوچنے پر مجبور کردیا.
ہم کیسے چیزوں کو دیکھتے اور ان کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں؟
ہم کیسے, کب اور کیوں حسن و جمال اور کمال فن کا اعتراف کرتے ہیں؟
ہم تب ہی چیزوں کو توجہ کے قابل سمجھتے ہیں جب ہم سے کرنسی میں ان کی قیمت وصول کی جارہی ہو۔.
اس صبح میٹرو اسٹیشن پر موجود لوگوں میں سے اکثر  جوشوا بیل کا لائیو شو سننے کے لیے قیمت ادا کرنے سے کبھی انکار نہ کرتے مگر اس وقت وہ اس قدر مصروف تھے کہ انہوں نے اپنے درمیان بلاقیمت پرفارم کرتے جوشوا بیل اس کی خوب صورت دھنوں کو توجہ کے قابل بھی نہ سمجھا۔
یہ بڑی تعجب خیز بات ہے. ہم روزمرہ زندگی کی مصروفیت میں اس طرح کی بے شمار چیزوں سے لطف اندوز ہونا فراموش کرجاتے ہیں. ہم سبھی کی زندگیوں میں روزانہ ہی ایسی کئ خوب صورت چیزیں ہمارے آس پاس موجود ہوتی ہیں مگر کیا ہم لوگ اس خوب صورتی کو سراہنے اس سے محظوظ ہونے کے لیے ٹہرنا پسند کرتے ہیں؟
کیا ہم اس طرح کسی موسیقار یا اس کی خوب صورت دھن سے لطف اندوز ہو کر اسے اس کے کمال فن کی داد دینے کے لیے تالیاں بجاتے ہیں؟ 
ہم میں سے کتنے اپنی روزمرہ کی مصروفیات کو (کچھ دیر کے لیے ہی صحیح) ترک کر کے اپنے اردگرد ماحول اور لوگوں پر توجہ دیتے ہیں؟
اس دن ہزاروں لوگ اپنے درمیان موجود عظیم موسیقار جوشوا بیل کے لائیو شو سے مفت لطف اندوز ہونے کا موقعہ گنوا بیٹھے. بالکل اسی طرح ہم بھی زندگی کی بہت سی چھوٹی چھوٹی خوب صورتیوں سے لطف اندوز ہونے کے بے شمار مواقع "آگے ہی آگے" بڑھنے کی دوڑ کا حصہ ہونے کے سبب گنوارہے ہوتے ہیں اور اس آگے بڑھنے کی کوشش میں زندگی کی اصل خوب صورتی کہیں بہت پیچھے رہ جاتی ہے.
تحریر: شاہدحبیب ایڈوکیٹ
کراچی. پاکستان

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بھگت کبیر دوہا /Bhugat Kabir Quote

  پریتم ایسی پریت نہ کریو  ‎‏پریتم ایسی پریت نہ کریو ‎‏جیسی کرے کھجور ‎‏دھوپ لگے تو سایہ ناہی ‎‏بھوک لگے پھل دور ‎‏پریت کبیرا، ایسی کریو  ‎‏جیسی کرے کپاس ‎‏جیو تو تن کو ڈھانکے ‎‏مرو، نہ چھوڑے ساتھ ‎‏پریت نہ کیجیو پنچھی جیسی ‎‏جل سوکھے اُڑ جائے ‎‏پریت تو کیجیو مچھلی جیسی جل سوکھے مر جائے English Translation ‎‏Beloved , don't be such a ghost As the  palm does When it is sunny, there is no shade Hungry fruit away Phantom Kabira, do it Like cotton Live and cover your body Die, don't leave Don't be a ghost like a bird Let the water dry up and fly away The ghost is like a kegio fish Let the water dry up and die Hindi Translation प्रिय, ऐसा भूत मत बनो खजूर की तरह जब यह धूप होती है, तो कोई छाया नहीं होती है भूखा फल दूर प्रेत कबीरा, करो कपास की तरह अपने शरीर को जीते और ढँकें मरो, छोड़ो मत पक्षी की तरह भूत मत बनो पानी सूखने दें और उड़ जाएं भूत एक केगियो मछली की तरह है पानी सूखने दो और मर जाओ

تربیت صرف بیٹی کی اور بیٹا۔۔۔؟؟

Who Will Train my Son?   سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پوری قوم شدید  صدمہ اور اضطرابی کیفیت میں ہے. اظہار افسوس کے لیے الفاظ بھی شرمندہ شرمندہ سے لگنے لگے ہیں مگر قابل غور بات اس اندوہ  ناک واقعہ پر پوری قوم کی طرف سے اس طرح کے ردعمل کا آنا ہے گویا کچھ بالکل نیا ہوا ہے. معصوم بچوں کی آنکھوں کے سامنے ماں کی اجتماعی آبروریزی بلاشبہ شیطانیت کی آخری سطح کا بدترین مظاہرہ ہے مگر واقعہ میں ملوث انہی ملزمان کی جانب سے سنہ 2013 میں دوران ڈکیتی ماں بیٹی کی آبروریزی, اس سے قبل سرپنچوں کے حکم پر بھری پنچایت کے سامنے مختاراں مائی کے ساتھ برتی گئ حیوانیت اور اس سے قبل کراچی کی ضعیف والد کے ساتھ جاتی معصوم سسٹرز کا بعد از اغواء اجتماعی بیحرمتی کے بعد وحشیانہ قتل اور اس سے قبل سانحہ نواب پور اور اس سے پہلے اور بعد  رونماء ہونے والے ایسے اور کتنے سانحات گویا سانحہ موٹروے پاکستانیوں کے لیے کسی بھی طرح سے "حالات حاظرہ" کی خبر نہیں بلکہ یہ تو میرے نزدیک "حالات مستقلہ" ہیں. ہم ایک دائمی سانحے میں جی رہے ہیں جہاں ظالم و مظلوم کے صرف نام اور جائے وقوعہ تبدیل ہوتی ہے مگر ظلم کی داستاں

کسی کا عشق کسی کا خیال تھے ہم بھی

 کسی کا عشق کسی کا خیال تھے ہم بھی گئے دنوں میں  بہت باکمال  تھے ہم  بھی ہماری  کھوج  میں رہتی تھیں تتلیاں اکثر کہ اپنے شہر کے سن و سال تھے  ہم بھی زندگی کی گود میں سر رکھ کے سو گئے آخر  تمھارے عشق میں کتنے نڈھال تھے ہم بھی ضرورتوں   نے  ہمارا   ضمیر    چاٹ     لیا وگرنہ   قائل   رزق   حلال  تھے  ہم  بھی ہم عکس عکس بکھرتے رہے اسی دھن میں کہ زندگی میں کبھی لازوال تھے ہم بھی پروین شاکر          हिंदी अनुवाद किसी का प्यार, किसी का विचार, हम भी अतीत में, हम भी बहुत समृद्ध थे तितलियाँ अक्सर हमारी तलाश में रहती थीं कि हम अपने शहर के वर्ष थे मैं अपनी गोद में सिर रखकर सो गया हम आपके प्यार में कितने कमजोर थे जरूरतें हमारे विवेक को चाट गई अन्यथा, जीविका के लिए आश्वस्त करना हमारे लिए भी उचित था हम एक ही धुन में चिंतन करते रहे कि हम जीवन में कभी भी अमर थे परवीन शा कि र

اساتذہ نشانے پر کیوں؟؟؟؟DISCRIMINATORY PROTOCOL

 عزت ماب جناب عمران احمد خان نیازی صاحب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان. . عزت ماب جناب عثمان بوزدار صاحب وزیراعلی پنجاب. السلام و علیکم, کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی ایک خاتون افسر جن کا نام اب راقم کی یاد داشت میں نہیں اور پشاورشہر کی سارہ تواب نامی خاتون ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کی اپنے شیرخوار و نونہال بچوں کو گود میں بٹھا کر اپنے دفاتر میں محکمانہ اور پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں عوامی سطح پر بہت سراہا گیا. متعلقہ محکموں اور حکومتوں کی جانب سے بھی ان تصاویر پر کسی منفی ردعمل کا اظہار دیکھنے میں نہیں آیا جس سے اندازہ ہوا کہ سرکار کو ملازمت پیشہ ماؤں اور ان کے بچوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔. اب آئیے تصویر کے دوسرے رخ کی جانب.  آج سوشل میڈیا پر ضلع میانوالی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اہجوکیشن کے دفتر سے مورخہ 26/9/2020 کو جاری ہونے والا ایک حکم نامہ معطلی کا عکس بھی وائرل ہوا جس پر مجاز افسر مسمی محمد خلیل پراچہ صاحب کے دستخط بحروف انگریزی بھی ثبت ہیں جس میں عشرت ستار نامی ایک خاتون ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے متعلقہ